
ٹریفک حادثے میں2خواتین جاں بحق،3زخمی،11سالہ بچہ نیویارک سب وے میں سرفنگ کے دوران جاں بحق
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں کار سوار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کی ہے اور دستیاب معلومات کی بناء پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی۔واقعہ کوئنز کے سینٹ البانس سیکشن میں فارمرز بلیوارڈ اور 117 ویں روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو گرپوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ۔اس دوران ایک17سے18سال کا نوجوان شوٹر گولیاں چلا رہا تھا تو ایک گولی کار سوار66سالہ شخص کے سر میں لگی اور شوٹر فرار ہوگیا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔افراتفری کے دوران23سالہ خاتون کار کی تکر سے بھی زخمی ہوگئی تھی ۔کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ علاقے میں تشدد بہت عام ہے۔کوئنز فائٹ کلب میں تبدیل ہو چکا ہے ۔یہ حال ہے کہ بچے گھنٹوں کے بعد اسکول سے باہر آتے ہیں اور وہ گلی میں ایک دوسرے سے لڑتے ہیں۔ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ2بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوگئی اور اپارٹمنٹ سے ٹکرائی پھر ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔واقعہ کے بعد کار اور عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔آگ بجھانے کے بعد کار کو عمارت سے ہٹایا گیا تودونوں خواتین کار کے اندر مردہ پائی گئیں۔ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون کی شناخت 70 سالہ ملی شیہان اور 36 سالہ بھابھی ڈیانا شیہان کے ناموں سے ہوئی ڈیانا 70سالہ ملی کی بھابھی تھی۔دونوں ہارٹس ڈیل نیو یارک کی رہائشی تھیں۔اپارٹمنٹ کی عمارت کے اندر دو بچے بھی زخمی ہوئے ۔جنہیں علاج کے لیے وائٹ پلینز ہسپتال لے جایا گیا۔ دریں اثناءنیویارک شہر کے سب وے میں چلتی ٹرین پر سرفنگ کے دوران ایک 11 سالہ بچہ حادثے کا شکار ہو کرجاں بحق ہو گیا ۔حادثہ اس وقت پیش آیا۔ جب بچہ G ٹرین کی چھت پر سوار تھا اور ٹرین تقریباً صبح 10:15 بجے بروکلین کے سمتھ-ننتھ اسٹریٹ اسٹیشن میں داخل ہو رہی تھی۔
This post was originally published on VOSA.