اساتذہ کی اکثریت نیویارک شہر کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کی حامی

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک  شہر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال شروع ہے اور حکام اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی پر غور کر رہے ہیں۔یونائیٹڈ فیڈریشن آف ٹیچرز  نے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی سے متعلق سروے کیا۔سروے کے دوران  دو تہائی استائذہ  موبائل فون پرپابندی کی حمایت کردی ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب پابندی کی بات آتی ہے تو وہ نفاذ کی پہلی یا واحد لائن نہیں  ہونی چائیے ۔ان کے خیال میں نفاذ کو مستقل، منصفانہ اور یکساں ہونے کی ضرورت ہے اور یہ کہ اسکولوں میں والدین کے لیے ہنگامی رابطہ لائنیں ہونی چاہئیں۔یو ایف ٹی کے صدر مائیکل ملگریو نے کہا کہ اساتذہ پہلے ہی جانتے ہیں کہ موبائل فون کلاس روم کا وقت ضائع کرتے ہیں اور طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ہم ایسی پابندی نہیں چاہتے جو انفرادی معلمین کو ہر کلاس کے موبائل فونز جمع کرنے کے لیے کہہ کر زیادہ تدریسی وقت ضائع کرےیا اسکول کی کمیونٹیز کو لیب کے نئے آلات خریدنے یا موبائل فون پاؤچز اور لاکرز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے۔سروے کے مطابق ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ موبائل فون  کلاس رومز سے باہر ہی رکھنا چائیے ۔اس حوالے سے والدین سے بھی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بھی تبدیلی سے راحت محسوس کریں۔

This post was originally published on VOSA.