افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی۔پشاور میں رحمت اللعالمین کانفرنس میں شریک افغان قونصلیٹ کے عہدیدارپاکستان کے قومی ترانے کے دوران سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے ڈِھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ کو واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈیمارش دینا چاہیے۔افغان قونصلیٹ کے عہدیدارسفارتی آداب بھی بھول گئے۔پشاور میں رحمت اللعالمین کانفرنس میں افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران ڈِھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل نے اعلان کیا ہے کہ انھیں پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں۔یہ غیر معمولی واقعہ ہے  اور سفارتی اداب کے برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔دوسری جانب افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب  کا کوئی خیال نہیں ہے؟ماہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ کو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےسفارتکاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے اور ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دیکر پاکستان سے واپس بھیجا جائے۔

This post was originally published on VOSA.