مئیر ایڈمز صحافیوں کے چھبتے ہوئے سوالات پر صبر کھو بیٹھے

 نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر ایڈمز کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تو دوسری طرف میئر ایرک ایڈمز کو سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے یہ وہ سوالات ہیں جو ان کے قریبی ساتھیوں سے متعلق ہیں جو کہ ایف بی آئی کے ریڈرار پر آئے ہوئے ہیں۔ایسا ہی کچھ منگل کے روز سٹی ہال میں ہوا جب مئیر ہفتہ وار پریس کانفرنس کررہے تھے ۔سوال جواب کے سیشن کے دوران صحافیوں کے چھبتے ہوئے سوالات پر ایڈمز اپنا صبر کھو بیٹھے اور غصے میں آگئے۔میئر ایڈمز نے کہا  کہ میں روزانہ کی تازہ ترین معلومات کو بار بار سامنے نہیں رکھوں گا۔ جانتے ہیں کہ ہم سے یہ سوال کتنی بار پوچھا گیا ہے۔ہوا کچھ اس طرح کہ صحافیوں نے وفاقی تحقیقات سے متعلق پوچھا کہ تازہ ترین کیا معلومات ہیں جوہم جانتے ہیں کیا آپ  بھی جانتے ہیں۔مئیر غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ میں ان سوالات سے ہٹ نہیں رہا ہوں نہ ہی پیچھے جا رہا ہوں جو مجھ سے بار بار پوچھے جاتے ہیں۔مئیر کا کہنا تھا کہ میں ایک ہی قسم کے سوالات سے تنگ آچکا  ہوں ۔آپ لوگ شہر میں دیکھیں کہ جرائم کم ہیں،نوکریاں بڑھ رہی ہیں،مکانات بن رہے ہیں گزشتہ10مہینوں میں کیا ہوا سب نے دیکھا ہے ہم شہر کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔مئیر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ عوام کا فکر مند ہونا درست ہے انہوں نے اپنی پیشن گوئی کو دہرایا کہ تحقیقات انہیں صاف کردے گی ۔

This post was originally published on VOSA.