بروکلین گرین پوائنٹ پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی

برونکس میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں گولیاں چل گئیں،راہ گیر زخمی،مین ہٹن سب وے اسٹیشن پر چاقو کے وار سے ایک شخص زخمی،مین ہٹن ہائی اسکول میں لوڈ ہینڈ گن لانے پر طالب علم گرفتار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ گرین پوائنٹ سیکشن میں سٹیورٹ ایونیو اور چیری اسٹریٹ پر  پیش آیا ۔واقعہ کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر5مستحکم حالت میں ہیں۔زخمیوں کی عمریں 18 سے 33 سال کے درمیان ہیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں دو گروپوں کے کارندوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں گولیاں چل گئیں۔جس سے ایک راہ گیر گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور زندگی وموت کی کشمکش میں ہے۔واقعہ ایسٹ 183 اسٹریٹ اور جیروم ایونیو کے قریب پیش آیا ۔زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔دریں اثناءنیویارک کے علاقے مین ہٹن کے سب وے اسٹیشن پر ایک شخص کو پیٹھ میں  چاقو گھونپ دیا گیا اور حملہ فرار ہوگیا ۔واقعہ فرسٹ ایونیو پر ایل ٹرین اسٹیشن پر ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 29 سالہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔حملہ آور فرار ہو گیا ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔مزید براں نیویارک کے علاقے مین ہٹن ہائی اسکول سے 16 سالہ طالب علم ہینڈگن  کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پرسی ای سوٹن ایجوکیشنل کیمپس کے طلباء نے اسکول کے حفاظتی ایجنٹ کو ایک طالب علم کے بارے میں مطلع کیا جس کے پاس  گن تھی ۔حفاظتی ایجنٹ نے پولیس کو اطلاع دی اور فورا کارروائی کرکے اسکول بیگ سے گن برآمد کرلی اور16سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔اس پر سیکنڈ ڈگری میں ایک مجرمانہ ہتھیار رکھنے کا الزام ہے ۔طالب علم نابالغ ہے اس لیے ان کا نام  ظاہر نہیں کیا گیا ۔

This post was originally published on VOSA.