نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر اشوی واسن مستعفیٰ

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر، ڈاکٹر اشوی واسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ واسن نے 2022 میں ہیلتھ کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور ان کے دور میں نیویارک سٹی کو کئی صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز، ایم پوکس (Mpox) کے پھیلاؤ، اور شہر میں ذہنی صحت کے بحران شامل ہیں۔میئر ایرک ایڈمز نے ڈاکٹر واسن کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ میں ڈاکٹر واسن کا نیویارک سٹی کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان کی ذہنی صحت کے ماہر کی حیثیت سے مہارت اور پبلک ہیلتھ میں تربیت ہمارے شہر کے لیے گزشتہ ڈھائی سالوں میں نہایت اہم ثابت ہوئی ہے۔ڈپٹی میئر برائے ہیلتھ اور ہیومن سروسز، این ولیمز-آئسوم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر واسن کے دور میں ایک صحت مند شہر بنے اور ہم شہر کے لیے ان کی  خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں سال کے آخر تک ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ منتقلی کا عمل ہموار ہو۔ڈاکٹر واسن کے استعفے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں نیویارک سٹی کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ ان میں نیو یارک پولیس کے  سابق کمشنر ایڈورڈ کبان اور میئر ایرک ایڈمز کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ شامل ہیں۔ ایڈمز کی انتظامیہ کو اس وقت متعدد وفاقی تحقیقات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں استعفوں کی یہ لہر سامنے آئی ہے۔

This post was originally published on VOSA.