چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

برونکس میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو گولی لگنے سے زخمی ، نیویارک پولیس کو شہری کو ٹرک کے نیچے کچلنے والے ڈرائیور کی تلاش

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن سب وے پر 29سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپنے والے مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ملزم نے گزشتہ ہفتے سب وے اسٹیشن کی سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے29سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا تھا۔نیویارک پولیس نے 27 سالہ ریمنڈ کوک کو کو فرسٹ اور سیکنڈ ڈگری حملہ اور چوتھے درجے کے مجرمانہ ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا  تھا ۔حکام کا کہنا ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے دونوں آپس میں ٹکرا گئے تھے جس پر جھگڑا ہوا ۔جس پر27ملزم نے چاقو سے وار کیا تھا۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقےبرونکس میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس میں 44 سالہ شخص کو پیٹ میں گولی مار کر بٹوا چھین لیا گیا۔برونکس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 44 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جیکسن ایونیو اور 156ویں اسٹریٹ کے قریب صبح 9:30 بجے کے بعد واقعہ پیش آیا۔ملزم نے  سیاہ لباس اور چہرے پر سیاہ ماسک پہنے ہوئے تھا، واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو پیٹ میں گولی لگی اور اس کا بٹوا بھی چھین لیا گیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثناءنیویارک کے علاقے برونکس میں ٹرک نے شہری کو کچل ڈالا جس سے شہری کی موت واقع ہوگئی ۔اور ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ۔واقعہ برونکس ووڈ ایونیو اور ای 229 ویں اسٹریٹ پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک 64 سالہ شخص ای 229اسٹریٹ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اچانک تیز رفتار ٹرک نے شہری کو کچل ڈالا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔اور ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

This post was originally published on VOSA.