بائیڈن انتظامیہ کا ڈیبی متاثرہ  کے لیے امداد کا اعلان

نیویارک(ویب ڈیسک)بائیڈن انتظامیہ نے نیویارک میں سمندری طوفان ڈیبی سے متاثرہ شہریوں کے لیے وفاقی امداد کا اعلان کر دیا۔بائیڈن انتظامیہ نے ریاست نیویارک میں گزشتہ ماہ آنے والے سمندری طوفان ڈیبی سے متاثر ہونے والے افراد کی املاک کی بحالی کے لیے وفاقی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد نیویارک کے ایک شہری کی درخواست پر جاری کی گئی ہے، تاکہ طوفان سے ہونے والے نقصان کی بحالی ممکن ہو سکے۔ریاستی حکام کے مطابق سمندری طوفان ڈیبی نے نیویارک کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی مچائی تھی، جس سے لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ کئی گھروں، کاروباروں اور اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کی بحالی کے لیے فوری امداد کی ضرورت تھی۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا،  کہ میری انتظامیہ فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، تاکہ متاثرہ افراد کو ضروری فنڈز فراہم کیے جا سکیں، جس سے وہ اپنے نقصان کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کا عمل شروع کر سکیں۔یہ وفاقی امداد متاثرین کے لیے ایک اہم اقدام قرار دی جا رہی ہے، جس سے انہیں اپنے گھروں اور کاروباروں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔

This post was originally published on VOSA.