عہدے پر رہتے ہوئے نیویارک کے مئیر پر فردجرم عائد

ایرک ایڈمز نیویارک کی تاریخ کے پہلے مئیر بن گئے ہیں جن پر عہدے پر رہتے ہوئے فرد جرم عائد ہوئی ،ایڈمز کے مستعفی ہونے کی صورت میں جمانی ولیمز شہر کے مئیر بن سکتے ہیں جو کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز پر وفاقی گرانڈ جیوری نے وفاقی کرپشن تحقیقات میں فرد جرم عائد کی ہے جوکہ سربمر ہے ۔ایڈمز اب نیویارک شہر کی تاریخ کے پہلے میئر بن گئے ہیں جن پر عہدے پر رہتے ہوئے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اگر وہ مستعفی ہو جاتے تو ان کی جگہ شہر کے عوامی وکیل جمانی ولیمز کو لیا جائے گا جو اس کے بعد خصوصی انتخابات کا شیڈول بنائیں گے۔نیویارک کے جنوبی ضلع کے لئے امریکی اٹارنی کے دفتر کے ترجمان نے جوابات دینے سے انکار کردیا ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے پاس ایڈمز کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار ہے۔ ہوکل کے  ترجمان نے کہا کہ گورنر متعلقہ خبروں سے واقف ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس معاملے کی تصدیق ہونے تک مزید تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔اس سے قبل ایف بی آئی نے دو ہفتے قبل ایڈمز انتظامیہ کے خلاد چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی تھیں۔جس میں نیویارک پولیس کے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان،فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ،ڈیوڈ بینکس سمیت دیگر شامل تھے جن کے فون ضبط کرلیے گئے تھے ۔ایف بی آئی چھاپوں کے بعد ایڈورڈ کبان نے استعفی دیدیا تھا  پھر میئر کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ نے استعفیٰ دیا۔ اسی طرح ڈیوڈ بینکس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔مئیر ایرک ایڈمز نے اعتراف کیا کہ نیویارک کے کچھ لوگ الزامات کے بعد صلاحیت پر سوال اٹھائیں گے، لیکن انہوں نے عہدہ پر رہنے کا عزم کیا۔ایڈمز نے کہا کہ میں مہینوں سے ان جھوٹوں کا سامنا کر رہا ہوں جس کے باوجود شہر میں بہتری آتی جا رہی ہے۔کوئی غلطی نہ کریں۔ آپ نے مجھے اس شہر کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے اور میں اس کی قیادت کروں گا۔ میئر ایرک ایڈمز نے وفاقی فرد جرم کے درمیان استعفیٰ کے لیے ویڈیو ایڈریسنگ کال جاری کی۔

This post was originally published on VOSA.