اوورسیز پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں،سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور موجودہ حکومت ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں اوورسیز پاکستانی مانسہرہ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسرِ اقتدار آئی اس نے ملکی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے اور عوام کو بنیادی حقوق سے آراستہ کیا ہے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت مسائل کو حل کر رہی ہے اور مہنگائی بےروزگاری سمیت دیگر مسائل پر قابو پا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری حوالے سے ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے سردار محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے خیبرپختونخواہ میں حکومت کر رہی ہے مگر عوام کو حقوق میسر نہیں خصوصاً بالا کوٹ اور مانسہرہ کی عوام کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے زلزلہ زدگان کے حقوق صوبائی حکومت دینے سے انکاری ہے مگر وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملکر زلزلہ زدگان کے حقوق دلائیں گے  تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، ہارون قیوم، حاجی غلام حسین، میاں خان، شفیق چیچی، انوارالحق، سردار مقبول، چوہدری یاسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا

This post was originally published on VOSA.