
ترقی پانے وانے والوں میں دیگر افسران بھی شامل،نیویارک پولیس آفس میں تقریب کا اہتمام،ترقی پانے والوں کے اہلخانہ خوشی سے نہال
نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کو مختلف عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔ترقی پانے والوں میں پاکستانی نژاد افسران نعمان ملک، عمر لطیف اور رضوان راجہ بھی شامل ہیں ۔این وائے پی ڈی کی اپنے افسران کو ترقی دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس کی اعلیٰ قیادت سمیت،افسران واہلکار اور ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

نیویارک پولیس میں تعینات پاکستانی نژاد افسر نعمان ملک اور عمر لطیف کو ڈیٹیکٹیو کے عہدے پر ترقی دے گئی ہے۔اس موقع پر پاکستانی نژاد امریکی انسپکٹر عدیل رانا اور کمانڈنگ آفیسر جہانگیر اشرف نے اپنے جونیئر ساتھی افسران کو بیج لگائے اور ان کا بھی منہ بھی میٹھا کروایا۔ تقریب میں ایک اور پاکستانی نژاد افسر رضوان راجہ کو سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ڈیٹیکٹیو کے عہدے پر ترقی پانے کی خوشی میں افسران اپنی فیملی اور ساتھی پولیس افسران کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ نیویارک پولیس میں پاکستانی نژاد افسران نے تیزی سے ترقی کی ہے،نہ صرف کمیونٹی بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
This post was originally published on VOSA.