لانگ آئی لینڈ میں2سالہ بچے کے سامنے ماں کا قتل

بچہ ماں کے ساتھ لپیٹ گیا اور کپڑے لہولہان ہوگئے،شوہر نے ڈیٹنگ پر بیوی کو قتل کیا اور فرار ہوگیا

نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں شوہر نے 2سالہ بچے کے سامنے اہلیہ کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ملزم نے مقتولہ  کے جسم پر چاقو کے34وار کیے تھے۔سفاک ملزم جائے وقوع پر بچے کو چھوڑ گیا ۔اس دوران بچہ ماں سے لپیٹ گیا جس کے باعث بچے کے کپڑے خون میں لت پت ہوگئے ۔بچہ کافی دیر تک ماں کے گلے لگ کر روتا رہا اور پھر کپڑوں پر لگے ہوئے خون کے ساتھ گھر سے باہر نکلا تو پڑوس اور خاندان والوں کو پتہ چلا کہ واقعہ رونما ہوگیا ہے جس کے بعد واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ 29سالہ برینڈا الفرو  کی نعش بوٹسفورڈ ایونیو پر واقع رہائش گاہ کے تہہ خانے سے ملی تھی ۔ملزم جوئس شوہر ہے اس کے مقتولہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے تو گھر والوں نے ملزم کو باہر نکال دیا ہوا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی ڈیٹنگ کررہی ہے جس پر وہ طیش میں آگیا اور خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔لہذا ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

This post was originally published on VOSA.