پکڑنے کے لیے جانے والی فورس پر خاتون نے جادو ٹونے کرنا شروع کردئیے،11گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد فورس خاتون کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ،گرفتاری کے دوران خاتون کے کپڑے خون میں لت پت تھے،لاش کی شناخت کے لیے ڈی این اے کا عمل شروع
رابرٹسن کاؤنٹی:کینٹکی کی32سالہ خاتون گھر کے اندر تندور میں انسانی اعضاء کا سالن بناتے ہوئے پکڑی گئی ہے جسے پولیس نے جیل منتقل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینٹکی اسٹیٹ پولیس نے کہا کہ پولیس جوان رابرٹسن کاؤنٹی کے ایک گھر میں لاش کی اطلاع پر پہنچے ۔اس دوران دروازے پر دستک دی تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔پولیس اہلکار گھر کے مالک کی تلاش کے لیے اردگرد کا چکر لگانے لگے ۔ریاستی پولیس گھر کے پچھلے دروازے سے اندر داخل ہوئی تو گھر کے صحن پر لاش کے گھسیٹنے کے نشانات پائے گئے ،جیسے ہی اہلکار خون کی دھبے کا تعاقب کرتے ہوئے کمرے کے اندر داخل ہوئے تو سب ہکا بکا رہ گئے کہ کمرے کے اندر کٹی ہوئی ہوئی لاش ،بالوں کے ڈھیر اور ایک چھڑی پڑی ہوئی ملی۔وہاں پر مبینہ طور پر جسم سے بازو، ٹانگیں اور سر کو کاٹ کر علیحدہ کردیا گیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ یہ صورتحال دیکھ کر فورا سرچ وارنٹ حاصل کیا گیا ۔اس دوران گھر کے اندر 32 سالہ ٹوریلینا فیلڈز موجود تھی جس نے گھر سے باہر نکلنے سے انکار کردیا ۔سپیشل ریسپانس ٹیم نے آنسو گیس کے متعدد گولے گھر کے باہر لگائے کہ کسی طرح خاتون گھر سے باہر آجائے اور اس کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے11گھنٹے گزر گئے ۔جب وہ گھر سے باہر نکلی تو اس کے کپڑے خون میں لت پت تھے ۔جس کے بعد اسے فورا گرفتار کرلیا گیا ۔کے ایس پی کے ٹروپر ڈیوڈ جونز نے بتایا کہ یہ رات لڑکوں کے لیے ایک لمبی رات تھی جب باورچی خانے میں داخل ہوئے تو ایک تندور میں آگ لگی ہوئی تھی اور تندور کے اندر برتن رکھا ہوا تھا جس میں سالن بنایا جارہا تھا ۔جب برتن کو باہر نکالا تو پتہ چلا کہ خاتون نے انسانی اعضاء بطور پر سالن بنائے تھے یہ اعضاء سالن کے طور پر پک چکے تھے۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ جسم کے باقی اعضاء کمرے میں رکھے ہوئے گدے میں چھپائے ہوئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ جب خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی جانی تھی وہ اہلکاروں پر جادو ٹونے کرنے لگی جس سے اہلکار خوف زدہ ہوگئے تھے ۔کے ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک باقیات کی مثبت شناخت نہیں ہو جاتی تب تک عوام کو معلومات جاری نہیں کی جائیں گئیں۔ ٹروپر جونز نےبتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے اسٹیٹ میڈیکل ایگزامینر کے دفتر بھیج دیا گیا ہے اور 32 سالہ فیلڈز پر سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے، جسمانی شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور لاش کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیے گئے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.