نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، مذہبی رہنماؤں اور دیگر اہم عہدیداران نے طوفان ہیلین اور ملٹن کے متاثرین کی مدد کے لیے مشترکہ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر ایڈمز نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے براہ راست عطیات دینے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ نیو یارک کے شہری ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں دو تباہ کن طوفانوں نے لوگوں کو متاثر کیا ہے، ہم نے طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ میئر کا فنڈ 1994 سے عوامی-نجی شراکت داری کے ذریعے نیو یارک سٹی میں اہم منصوبوں کے لیے فنڈنگ فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد شہر کو مضبوط اور محفوظ بنانا ہے۔
This post was originally published on VOSA.