امریکی صدر کا ایک ملین سے زائد امریکیوں کے لیے طالب علم قرض معافی کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ملین سے زائد امریکیوں کے لیے قرض معافی کا اعلان کیا ہے، اس اقدام سے  اساتذہ، فائر فائٹرز، نرسیں، اور دیگر پبلک سروس ورکرز  بھی مستفید ہوں گے۔صدر بائیڈن کے اعلان پر 10 لاکھ سے زیادہ عوامی خدمت کے کارکنوں کے قرض معاف کیے جائیں گے۔ پبلک سروس لون معافی پروگرام 2007 میں بنایا گیا تھا تاکہ عوامی خدمت کرنے والوں کو دس سال کے کام کے بعد اپنے قرضے معاف کرانے کی سہولت دی جا سکے۔ پہلے اس پروگرام کے قوانین اتنے پیچیدہ تھے کہ 99 فیصد درخواستیں مسترد کی جا رہی تھیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے 2021 میں اس میں اصلاحات کیں، اور پروگرام کے پیچیدہ اور سخت قوانین کو نرم کیا،  جس سے بہت سے قرض دہندگان کو اس اسکیم سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔اب تک اس پروگرام کے تحت 74 بلین ڈالر کے قرضے معاف کیے جا چکے ہیں، اور مجموعی طور پر، بائیڈن انتظامیہ نے مختلف پروگراموں کے تحت تقریباً 5 ملین لوگوں کے لیے 175 بلین ڈالر کی معافی دی ہے۔ یہ پیش رفت بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت کے شعبوں میں لوگوں کو قرض کی معافی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف عوامی خدمت کرنے والے لوگوں کی مالی بوجھ کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں اہم شعبوں میں کام کرنے کے لیے مزید ترغیب بھی دیتا ہے۔

This post was originally published on VOSA.