نیویارک:نیویارک اسٹیٹ کنٹرولر کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی میں ایک اوسط گھرانہ سالانہ تقریباً 13,000 ڈالر ٹرانسپورٹیشن پر خرچ کرتا ہے، جو کہ رہائش کے بعد دوسرا سب سے بڑا خرچ ہے۔نیویارک اسٹیٹ کنٹرولر کی رپورٹ کے مطابق 2012-13 سے 2022-23 کے درمیان ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، یہ اضافہ لاس اینجلس، میامی، اور سان فرانسسکو جیسے شہروں کے مقابلے میں کم ہے۔پورٹ کے مطابق، نیویارک سٹی کے ٹرانسپورٹ اخراجات قومی اوسط سے 17 فیصد کم ہیں۔ شہر میں 48 فیصد گھرانے عوامی ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، جو کہ قومی اوسط 4 فیصد سے بہت زیادہ ہے۔ وبائی مرض کے دوران، عوامی ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی آئی، لیکن یہ اخراجات 2012-2013 کے مقابلے میں تقریباً 105 فیصد زیادہ ہیں۔ پچھلے دس سالوں میں سب وے کے کرایوں میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور MTA نے 2025 میں مزید 4 فیصد کرایوں میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس سے ممکنہ طور پر نیو یارک سٹی کے کم آمدنی والے گھرانوں پر اثر پڑے گا۔
This post was originally published on VOSA.