میئر ایڈمز کا دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کی تقریب میں شرکت

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز نے دیوالی کا جشن منانے کے لیے ہندو کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے دیوالی کے تہوار پر اسکول کی چھٹی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔نیویارک سٹی میں دیوالی کے جشن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اسٹیٹ اسمبلی ممبر جینیفر راجکمار نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران، جینیفر راجکمار نے میئر ایڈمز کو "ہندو میئر” کے لقب سے سراہا اور انہوں نے دیوالی کو اسکول کی چھٹی قرار دینے کی فوری حمایت کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ راجکمار نے میئر ایڈمز کی قیادت کو مہابھارت کے ارجن سے تشبیہ دی، جن کی نظریں اپنے مقصد پر پوری طرح مرکوز ہیں۔ انہوں نے میئر ایڈمز کو  جرائم کے خلاف جدوجہد کرنے والا "نیو یارک کا رام” قرار دیا۔ میئر ایڈمز نے اپنی تقریر میں کمیونٹی کی سیاسی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈپٹی میئر میرا جوشی کی تقرری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تقریب میں دیوالی کی روشنی اور امن کا پیغام دیتے ہوئے، میئر نے کہا کہ جیسے دیوالی روشنی پھیلاتی ہے اسی طرح ہمیں بھی اپنی سوسائٹی میں روشنی اور مثبت تبدیلیاں لانی چاہئیں۔

This post was originally published on VOSA.