امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کیا۔ کہا کہ حالیہ انتخابات نے امریکی جمہوریت کی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔اختلافات ایک جگہ لیکن یہ ضروری ہے کہ ملک متحد رہے۔

دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد، صدر جو بائیڈن نے قوم سے ایک اہم خطاب کیا، جس میں انہوں نے امریکی عوام کو تقسیم سے بالاتر ہو کر اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ہر شہری کا کردار اہم ہے، چاہے نتائج کچھ بھی ہوں۔ انتخابی نتائج سے قطع نظر، اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔بائیڈن نے خاص طور پر عوامی مسائل جیسے معاشی استحکام، ماحولیاتی تبدیلی، اور صحت کی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے اپنی حکومتی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ہر امریکی کے لیے مواقع فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ان کے دور حکومت میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے اور معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں، لیکن مزید کام باقی ہے تاکہ ہر امریکی کو معاشی خوشحالی کے مواقع میسر آسکیں۔صدر بائیڈن نے اپنے خطاب کے اختتام پر زور دیا کہ وہ امریکی عوام کی خدمت کے عزم پر قائم ہیں اور چاہے سیاسی اختلافات ہوں یا کسی اور نوعیت کے چیلنجز، ان کا مقصد ایک بہتر، مضبوط، اور متحد امریکہ بنانا ہے۔ انہوں نے امریکی عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مل کر کام کریں تاکہ آنے والے سالوں میں امریکہ کو ترقی، امن، اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.