نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ نے گورنرز آئی لینڈ پر نیویارک ہاربر اسکول کی توسیع کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔
ایڈمز انتظامیہ کے مطابق اس توسیع کے منصوبے کا مقصد شہر میں تعلیمی مواقع کو بڑھانا اور ماحولیاتی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ نیویارک ہاربر اسکول طالب علموں کو سمندری ماحولیاتی نظام، بحری صنعت، اور ماحولیاتی تحفظ جیسے موضوعات پر تربیت فراہم کرتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسکول کی عمارتوں، لیبارٹریز، اور تعلیمی سہولتوں میں توسیع کی جائے گی، جس سے مزید طلبہ کو سمندری ماہرین اور ماحولیاتی تعلیم کے شعبوں میں اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ میئر ایڈمز نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف طلبہ کے لیے تعلیم کے نئے مواقع فراہم کرے گا بلکہ نیویارک سٹی کو ماحول دوست مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں بھی مدد دے گا۔ اور ساتھ نیویارک کے نوجوانوں کو سمندری صنعت اور ماحولیاتی سائنس میں کیریئر بنانے کا راستہ بھی فراہم کرے گا۔ میئر نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کی انتظامیہ نوجوان نسل کو ایسے شعبوں میں تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف ان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں بلکہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.