نیویارک: گھروں اور اپارٹمنٹس کے لیے نئے کوڑا کرکٹ قوانین نافذ

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں گھروں اور اپارٹمنٹس کے لیے کوڑا کرکٹ پھیکنے سے متعلق نئے قوانین عائد کردیے گئے ہیں۔

نیویارک سٹی میں کوڑا کرکٹ سے متعلق نئے قوانین کا نفاذ منگل سے ہوگا، جس کا مقصد شہر کی صفائی کو بہتر بنانا اور چوہوں کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔ ان قوانین کے تحت مخصوص گھروں اور اپارٹمنٹ عمارتوں کو کوڑا پھینکنے کے نئے ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی، جس میں وقت اور طریقہ کار شامل ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوڑا کرکٹ کو مخصوص اوقات میں باہر رکھیں تاکہ رات کے اوقات میں چوہوں اور دیگر جانوروں کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔ نیویارک کے محکمہ صفائی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان نئے اقدامات سے شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ ان قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ میئر ایرک ایڈمز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ نئے ضوابط پر عمل کریں تاکہ نیویارک کو ایک صاف اور محفوظ شہر بنانے کی کوششوں میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.