نیویارک کے سفر پر روانہ ہونے والی 30سالہ خاتون لاپتہ

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) ماؤئی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون نیویارک کے سفر پر روانہ ہونے کے لیے لاس اینجلس ائیر پورٹ پر پہنچی اور جہاز نے نیویارک کے لیے اڑان بھرئی لیکن خاتون نیویارک نہیں پہنچی ۔ایک ہفتے سے لاپتہ ہے،بازیابی کی تمام کوشش رائیگاں جانے کے بعد اہلخانہ نے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔لاپتہ ہانا کوبیاشی کو لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  مختصر قیام کے بعد نیویارک جانا تھا۔ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آخری بار اس سے کچھ خفیہ ٹیکسٹ پیغامات میں سنا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ کوئی اس کی شناخت چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.