نیویارک میں ماں جان بچانے کے لیے کھڑکی سے کود گئی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں بیٹے سے جان بچانے کے لیے تیسری منزل کی کھڑکی سے کود کر جان بچائی اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ64 سالہ خاتون   نے ہفتہ کی رات کو کھڑکی سے کود کر جان بچائی۔خاتون اپنے بیٹے سے دور ہونے کی کوشش کر رہی تھی کیونکہ اس کے ہاتھ میں چاقو تھا ۔ 64 سالہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔پولیس نے مزید تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

This post was originally published on VOSA.