
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کے افراتفری میں انخلا کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی تیاری شروع کر دی۔امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوج کے انخلا کے ذمہ دار افسران پر غداری سمیت دیگر الزامات عائد کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی تاکہ امریکی فوج کے اس ناکام انخلا کی تحقیقات کی جا سکیں۔ ٹرمپ نے حالیہ برسوں میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کو ایک شرمناک حادثہ قرار دیا ہے اور وہ اس انخلا کے ذمہ دار فوجی قیادت پر سخت اقدامات کرنے کے حامی ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس انخلا کے حوالے سے فوجی اسٹیبلشمنٹ ان کے پہلے دورِ حکومت میں ہونے والی شکست کی وجہ بنی۔ وہ ایک کمیشن تشکیل دینا چاہتے ہیں جو انخلا کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا اور فیصلے کرنے والے افسران کی شناخت کرے گا۔ یہ کمیشن سابق سیکریٹری دفاع میٹ فلن کی سربراہی میں کام کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں فوجی قیادت میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا، اور اب وہ اس وعدے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.