
نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک میں رواں ماہ کے دوران اب تک جرائم کی صورتحال ملی جلی رہی۔ پولیس کے مطابق عمومی جرائم میں کمی دیکھی گئی، لیکن چند سنگین نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مجمومی طور پر شہر کے جرائم کی شرح میں 4.1 فیصد کمی دیکھی گئی، جن میں قتل، چوری، اور ڈکیتی جیسے واقعات شامل ہیں۔ پولیس نے اس کامیابی کو بہتر نگرانی اور جرائم کی روک تھام کی حکمت عملیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ جبکہ جنسی جرائم اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اکتوبر 2024 میں ریپ کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ نومبر میں نفرت پر مبنی جرائم میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب وے جرائم میں نمایاں کمی ہوئی اور اکتوبر میں جرائم کی تعداد 26 فیصد کم ہوئی، جسے پولیس نے تکنیکی اپڈیٹس اور سخت کارروائی کا نتیجہ قرار دیا۔حکام کے مطابق، مستقبل میں سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ عوام کو پولیس سے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کمی کو برقرار رکھا جا سکے۔
This post was originally published on VOSA.