![](https://vosa.tv/wp-content/uploads/2024/11/1111.jpg)
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مڈ ٹاؤن ساؤتھ میں چور نے بڑا ہاتھ مارا ہے ۔چور چرچ میں گھس گیا جہاں پر نائن الیون کی یادگار پر سونے سے بنا ہوا پھول چرا کر فرار ہو گیا ہے ۔واقعہ سینٹ فرانسس آف اسیسی کے چرچ کے اندر میموریل میں پیش آیا ۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ایک شخص سونے سے بنا ہوا پھول پکڑ کر فرار ہوا ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔اس حوالے سے عوام سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ ملزم کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں تاکہ نائن الیون کی یادگار سے چرایا ہوا پھول برآمد کیا جاسکے۔
This post was originally published on VOSA.