
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک نیوجرسی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے ۔جمعرات کی رات سے شمال اور مغربی علاقوں میں برفباری متوقع ہے ۔حکام کے مطابق موسم سرما میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ پہلا طوفان ہے اورفی گھنٹہ30کے حساب سے ہوائیں چلیں گی ۔اور اچھی خاصی بارش ہو گی جس سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی ہوسکتی ہے ۔نیو یارک اور پنسلوانیا میں بلند مقامات پر موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ویک اینڈ کے پہلے حصے میں جمعہ کے روز تک دھند اور بوندا باندی ہو گی ۔ جس سے خطے میں آگ کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
This post was originally published on VOSA.