نیو یارک شہر کے شمال اور مغربی علاقوں میں پہلی برفباری

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر کے شمال اور مغربی علاقوں میں سیزن کی پہلی برفباری شروع ہوئی ہے جس سے گلیاں محلے برف سے ڈھک گئے ہیں۔نیشنل ویدر سروس برفباری کے پیش نظر ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان علاقوں میں محتاط طریقے سے گاڑیاں چلائیں۔خصوصا جمعہ کے روز اختیاط برتی جائے کیونکہ سڑکیں چکنی ہیں جس سے پھسلن ہوسکتی ہے۔برفباری جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فرینکلن، سسیکس کاؤنٹی، نیو جرسی  شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر سڑکیں برف سے ڈھک گئےاورنج کاؤنٹی اور نیو یارک کے شمال میں گوشین میں برفباری کی رفتار آہستہ تھی  جبکہ دیگر علاقوں میں تیزی سے برف گر رہی تھی۔شمال میں انٹراسٹیٹ 84 کے بالکل نیچے سڑکیں اتنی چکنی ہو گئیں کہ ایک پولیس کروزر روٹ 208 اور بلومنگ گرو پلٹ گئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا ۔اسی طرح برفباری کے باعث ہڈسن ویلی کے علاقے اور نیو جرسی میں کچھ اسکول جمعہ کی صبح تاخیر سے کھلنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.