پی ٹی آئی مظاہرے میں شریک کار کی ٹکر سے4رینجرز اہلکار جاں بحق

اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر سیکیورٹی  اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی واقعے میں 4 رینجرز اہلکار جاں بحق ،5  اہلکاروں سمیت 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوئے ۔ وفاقی پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی پولیس نے رینجرز  اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار شخص کی شناخت ہاشم ولد عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ہاشم اسلام آباد کے علاقہ ایف ٹین کا رہائشی ہے، کار سوار عاصم کا کہنا ہے کہ وہ  ایبٹ آباد سے اپنے گھر اسلام آباد جا رہا تھا، اسے  رات کے وقت فورس کے اہلکار نظر نہیں آئے،پولیس  نے شاھین چوک سے گاڑی قبضے  میں لے کر مارگلہ تھانے منتقل کر دی جبکہ ملزم ہاشم کو بھی تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا۔

This post was originally published on VOSA.