
نیویارک (ویب ڈیسک) ڈیموکریٹک کانگریس مین رچی ٹوریس نے میئر ایرک ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوکل پر شہریوں کو چھرا مارنے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔رچی ٹوریس نے شہر میں ہونے والے قتل چوری ڈکیتی کے واقعات رونما ہونے پر کھلا خط لکھا ہے جس میں مئیر اور گورنر کو نشانے پر رکھا ہے ۔انہوں نے کھلے خطے میں کہا کہ مئیر اور گورنر نیویارک کے تین شہریوں کی ہلاکتوں میں شامل ہیں جنہیں دن کی روشنی میں وحشیانہ طریقے سے چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا ۔ ملزم رامون رویرا ذہنی بیمار تھا تو وہ کیسے ضمانت پر باہر نکلا ۔ملزم کا یوں باہر گھومنا حکام کی ناکامی ہے۔ ڈی او سی میں بیوروکریٹس کو برطرف کیا جانا چاہئے جنہوں نے رامون کی جلد رہائی کی اجازت دی تھی۔ایسے لوگوں کو عوامی تحفظ کی ذمہ داری نہیں سونپی جا سکتی۔ ٹوریس نے کہا کہ میں نیویارک کے تین شہریوں کے قتل میں ریاست اور شہر کی ملی بھگت پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے خط لکھا ہے ۔ ٹوریس نے لکھا کہ وہ گورنر کے کے عہدے کے لیے انتخاب پر غور کر رہے ہیں۔ ٹوریس کا کہنا ہے کہ مجھے حکام پر اعتماد نہیں ہے ۔میں مئیر اور گورنر کو نیو یارک شہرکی ناکام حکمرانی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔ کوئی بھی ریاست ایسی نہیں ہے جس نے نیویارک سے بڑا جھول دیکھا ہو۔مئیر نیویارک کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مئیر ایڈمز نے ملزم کے کھلے عام گھومنے پر سب سے پہلے آواز اٹھائی تھی اور مئیر کو تشویش ہے ۔گورنر نیویارک کے ترجمان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس نیویارک شہر کے اصلاحی اور عدالتی نظام کی المناک ناکامی تھی جیسا کہ سٹی حکام نے تصدیق کی ہے۔ گورنر ہوکل نے عوامی تحفظ کو ترجیح دی ہے۔گورنر ایسے پروگراموں میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گی جو لوگوں کی دماغی بیماری کا علاج کرسکیں۔
This post was originally published on VOSA.