جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے پیرس جانے والی پرواز میں چھپ کر سوار ہونے والا مسافر گرفتار

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے پیرس جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو غیرقانونی طور پر کارگو میں سوار ہونے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئرلائن کے عملے نے فلائٹ کے دوران طیارے میں ایک شخص کو چھپ کر کارگو میں سوار پایا۔ حکام نے فوری طور پر پیرس ایئرپورٹ پر ہنگامی اقدامات کیے اور مسافر کو مقامی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ غیر قانونی طور پر طیارے میں سوار ہونے والے شخص کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ وہ کس طرح اس پرواز میں سوار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس واقعے نے سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔  جو سیکیورٹی اور ایئرلائن کی پالیسیوں کے حوالے پر سوالات اٹھاتا ہے، حکام کے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی تدابیر کی ضرورت ہے۔

This post was originally published on VOSA.