نیو جرسی میں دوبارہ پراسرار ڈرونز اڑانے کی تحقیقات

نیوجرسی:ریاست نیو جرسی میں ایک بار پھر سے پراسرار ڈرونز اڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ان ڈرونز کو رات کے وقت مختلف علاقوں میں اڑتے ہوئے دیکھا گیا جن کی تعداد اور مقاصد تاحال ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ مقامی حکام اور وفاقی ایجنسیاں ان غیر معمولی پروازوں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ کئی گواہوں کے مطابق ڈرونز کافی بڑے اور غیرمعمولی رفتار سے اڑ رہے تھے جن میں کچھ ایسی روشنیاں تھیں جو عام کمرشل یا ذاتی ڈرونز میں نظر نہیں آتیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آ رہے ہیں جب ڈرون ٹیکنالوجی کی غیر قانونی یا مشکوک استعمال پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ماضی میں بھی نیو جرسی اور دیگر ریاستوں میں پراسرار ڈرونز کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں لیکن ان کی اصل شناخت یا مقاصد کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ مقامی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان ڈرونز کے بارے میں معلومات فراہم کریں لیکن خود کسی بھی کارروائی سے گریز کریں۔

This post was originally published on VOSA.