نیو یارک میئر ایڈمز کا پانچ سو شہری ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان

نیو یارک(ویب ڈیسک) نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پانچ سو ڈاکٹرز، بشمول میڈیکل ایگزامینرز، کے لیے تنخواہوں میں اضافے پر مشتمل ایک عبوری معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

 حکام کے مطابق یہ معاہدہ ڈاکٹرز کونسل سروس ایمپلائیز انٹرنیشنل یونین کے ساتھ طے پایا جو صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ میئر ایڈمز نے کہا یہ اقدام نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ شہر کے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ معاہدے میں کام کے حالات کی بہتری، اضافی مراعات، اور ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مواقع فراہم کرنے کے نکات بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کونسل سروس ایمپلائیز انٹرنیشنل یونین نے اس معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکٹرز کی طویل مدتی خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیو یارک سٹی کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اسٹاف کی کمی اور بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ یہ معاہدہ ممکنہ طور پر صحت کے شعبے میں مزید پیشہ ور افراد کو راغب کرنے اور موجودہ عملے کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

This post was originally published on VOSA.