پورٹیبل باتھ روم کو آگ لگانے والے شخص کی ناساؤ پولیس کو تلاش

 نیویارک(ویب ڈیسک)لیویٹ ٹاؤن میں ایک شخص نے پورٹیبل باتھ روم کو آتش گیر مادے کی مدد سے آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر قابو پایا ۔آگ لگنے سے پورٹیبل باتھ روم بری طرح متاثر ہوا ۔پولیس کو جائے وقوع سے ملنے والی ویڈیو میں نظر آیا کہ ایک شخص باتھ روم کے اندر داخل ہوا اور آگ لگاکر موقع سے فورا بھاگ گیا۔ ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پورٹیبل باتھ روم کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور برابر میں واقع گھر کو کچھ معمولی نقصان پہنچا ہے ۔واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی۔لہذا واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور فرار شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.