
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے این ایف ایل اسٹار ہرشل واکر کو بہاماس کے لیے امریکی سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہرشل واکر ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی ہیں جنہوں نے این ایف ایل میں کامیاب کیریئر گزارا اور بعد میں سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ اگرچہ ان کے پاس سفارتی تجربہ نہیں ہے لیکن ٹرمپ کے ساتھ ان کی طویل سیاسی وابستگی اور 2022 کے جارجیا سینیٹ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم نے انہیں عوامی سطح پر نمایاں شخصیت بنا دیا ہے۔ واکر کی نامزدگی بہاماس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ اگر ان کی تقرری کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے اور معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کریں گے۔ اس نامزدگی پر سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے ہیں بعض افراد نے اسے ایک غیر روایتی انتخاب قرار دیا ہے کیونکہ واکر کے پاس سفارتی تجربہ نہیں جب کہ بعض لوگ اسے ٹرمپ کا ایک اور مضبوط سیاسی قدم مان رہے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.