
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ڈیپارٹمنٹ آف کلچرل کی کمشنر لاتیہ کمبو نے شہر کی ثقافتی اور تخلیقی انفراسٹرکچر کی حمایت کے لیے ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میئر کا کہنا ہے یہ پروگرام ثقافتی اداروں، تخلیقی پیشوں، اور فنون کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو مالی مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں بڑھا سکیں اور نئے منصوبوں کی تکمیل کر سکیں۔ یہ پائلٹ پروگرام خاص طور پر ان مقامات کے لیے اہم ہے جو معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے ثقافتی سرگرمیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ میئر نے کہا اس اقدام کا مقصد تخلیقی صنعتوں کو مزید مستحکم کرنا اور نیو یارک کی ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنا ہے۔ کمشنر کمبو نے اس پروگرام کو شہر کی ثقافتی خدمات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیو یارک کی تخلیقی کمیونٹی کی حمایت کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرے گا۔
This post was originally published on VOSA.