نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹش ودیگر افسران صحافیوں سے گُھل مل گئے

نیویارک پولیس ہیڈکوراٹر میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے لیے ظہرانے کی تقریب،تمام کمیونٹیز کی جان و مال کا تحفظ اور شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔طارق شیپرڈ

نیویارک(بیورو  رپورٹ)امریکا میں موسمِ سرما اور کرسمس کی آمد کی خوشی میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا نمائندگان کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔نیویارک پولیس کے ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنر پبلک انفارمیشن نے صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں پولیس ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں میڈیا ہالی ڈے لنچن کا اہتمام کیا۔تقریب کا آغاز پر پولیس کے دستوں نے سلامی دی اور امریکی قومی ترانہ بھی  پڑھا گیا۔تقریب میں پولیس کے  اعلیٰ افسران،اہلکار،میڈیا نمائندگان اور دیگر نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی آئی کے ڈپٹی کمشنر طارق شیپرڈ کا  کہنا تھا کہ تمام کمیونٹیز کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔تقریب میں این وائے پی ڈی کی کمشنر جیسیکا ٹش نے صحافیوں سے ملاقات کی اور میڈیا کی اہمیت و کردار کو سراہا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کارلوس نیویس کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا دنیا کا بہترین ڈیپارٹمنٹ ہے۔امن و امان کے قیام میں پولیس کے ساتھ ساتھ معلومات کی درست اور بروقت  فراہمی میں میڈیا کا اہم کردار ہے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کوئی بھی تہوار ہو،ہم نے ہمیشہ خود کو محفوظ  محسوس کیا ہے۔آخر میں صحافیوں او رمیڈیا نمائندگان سے ان کی آمد پراظہارِ تشکر کیا گیا۔پولیس ہیڈ کوارٹرز میں  منعقدہ ظہرانے میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے ۔

This post was originally published on VOSA.