
نیویارک(ویب ڈیسک)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کے الزام میں گرفتار لوئیگی منگیون کو نیویارک منتقل کردیا گیا ہے۔شوٹر کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔جس کے بعد شوٹر کو جمعے کی صبح بروکلین کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر شان ڈیڈی کی بیرک سے منسلک بیرک میں رکھا گیا ہے۔شوٹر منگیون کو پنسلوانیا سے نیویارک مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔وفاقی استغاثہ نےمنگیون پرچار الزامات عائد کیے ہیں جن میں گولی مارنا،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سائلنسر کا استعمال اور اسلحہ کی مدد سے بےگناہ کی جان لینا شامل ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ منگیون سے اقتباسات برآمد ہوئی ہیں۔حکام نے کہا کہ تحریریں ہیلتھ انشورنس انڈسٹری اور خاص طور پر امیر ایگزیکٹوز کے خلاف دشمنی کا اظہار کرتی ہیں۔شکایت کے مطابق شوٹر کی 15 اگست 2024 کی مارک کردہ تحریر سامنے آئی جس میں لکھا ہے کہ تفصیلیں آخرکار اکٹھی ہو رہی ہیں اورمجھے خوشی ہے۔۔ ایک طرح سے۔۔ کہ میں نے تاخیر کی ہے۔تحریر میں کہا گیا کہ ہدف بیمہ ہے کیونکہ یہ ہر باکس کو چیک کرتا ہے پھر 22 اکتوبر2024 کو ملزم نے تحریر کیا کہ ڈیڑھ ماہ بعد سرمایہ کار کانفرنس ایک حقیقی نتیجہ ہےاسی طرح دیگر اقتباسات برآمد ہوئے ہیں جو کہ ملزم کے خطرناک اردادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔شوٹرمنگیون نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کے سامنے پیشی کے موقع پر جج پارکر کے متعدد سوالات کا جواب ہاں میں دیا۔اس دوران اپنا سر نیچے رکھا۔جج نے دفاعی وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد سماعت18جنوری2025تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔استغاثہل کے مطابق 26 سالہ آئیوی لیگ کے گریجویٹ پر 4 دسمبر کو مین ہٹن کے ایک ہوٹل کے باہر گھات لگا کر برائن تھامسن کو قتل کرنے کا الزام ہے۔استغاثہ کے مطابق منگیون کو 9دسمبر کے روز پنسلوانیا کے الٹونا سے میکڈونلڈ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ناشتے کے لیے پہنچا تھا۔ملزم سے پستول ، پاسپورٹ، جعلی شناختی کارڈز اور تقریباً10ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔شوٹر منگیون پر پنسلوانیا میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں اور اس کی سماعت فروری میں ہے۔
This post was originally published on VOSA.