گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر مشتبہ شخص کا دو شہریوں پر چھری سے وار 

 نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے مشہور گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے دو شہریوں پر اچانک حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق پہلا حملہ رش کے اوقات میں ہوا جب ملزم اچانک ایک شخص کے پاس آیا اور اس کے چہرے پر چھری سے وار کیا۔ اس کے فوراً بعد ہی حملہ آور نے دوبارہ حملہ کیا اور دوسرے شخص کو بھی اسی طرح کے ہتھیار سے نشانہ بنایا۔ دونوں شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حملے بلا اشتعال تھے اور ان کا مقصد کسی خاص فرد یا گروہ کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ گرینڈ سینٹرل اسٹیشن میں ہونے والے ان حملوں نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا جس کے بعد حکام نے مزید سیکورٹی اقدامات بڑھانے کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.