
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم کے اراکین سمیت کاروباری افراد نے ملکر سال نو کا کیک کاٹا اور نئے سال کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم اور کاروباری افراد کی جانب سے نئے سال کی خوشی منعقدہ تقریب میں شرکاء نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال دنیا میں قیام امن کا سال ثابت ہو اور پوری دنیا امن کا گہوارہ بنے دنیا کے تمام ممالک ترقی کریں اور عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائے اور وہ خوشحال زندگی گزاریں شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم صحافیوں نے ہمیشہ پاک سعودی تعلقات سمیت پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کیا ہے جس سے کمیونٹی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور جس طرح پاک سعودی تعلقات تمام شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں اس سے دونوں ممالک تیزی سے ترقی کی منازل طے کریں گے آخر میں نئے سال کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
This post was originally published on VOSA.