نیویارک میں نئے سال کی ابتداءپر2افراد قتل،2  زخمی

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک میں نئے سال کی ابتداء پر ہی2افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 2افراد چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے۔نئے سال کی آمد پر سب سے پہلا قتل ہارلیم میں ہوا جہاں پر نامعلوم افراد نے ویسٹ 137 ویں اسٹریٹ اور لینوکس ایونیو میں ڈیلی کے باہر ایک شخص کی گردن پر تیز دار آلہ کی مدد سے وار کیا جس سے اس کی گردن کٹ گئی اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔واقعہ کے فورا بعد لہولہان زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔اس  واقعے کے تھوڑی دیر بعد ہی نیویارک کے علاقے برونکس میں قتل کا واقعہ رونما ہوا ۔جب ایک حملہ آؤر نے نیویارک پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں سٹیزن ایپ ویڈیو کلیرمونٹ سیکشن میں ایسٹ 170 ویں اسٹریٹ اور ٹیلر ایونیو پر افراتفری پھیل گئی اور گولی لگنے سے 46 سالہ ماریو فاؤلر  زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن سال نو کے موقع پر ہی سب وے پر دو مختلف واقعات کے دوران دو افراد خنجر کے وار سے زخمی ہوگئے۔پہلا حملہ  میں ہارلیم میں 110 ویں سینٹ کیتھیڈرل پارک وے اسٹیشن کے جنوب کی طرف پلیٹ فارم پر ہوا۔ جب  ایک 30 سالہ شخص کو سر اور کولہوں  پر وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا ۔واقعہ ایک دوسرے کو گھورنے پر پیش آیا تھا ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر حالت مستحکم ہے ۔ ملزم پیدل فرار ہوگیا۔اس واقعہ کے کچھ ہی منٹوں بعد گرین وچ ولیج سے گزرنے والی 2 نمبرٹرین میں 31 سالہ شخص کو پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا گیا۔جس کے بعد  زخمی کو 14ویں اسٹریٹ اسٹیشن پر اتارا گیا اور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔تمام واقعات میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

This post was originally published on VOSA.