معمولی تکرار پر خاتون نے پوسٹل ورکر کی جان لے لی

نیویارک(ویب ڈیسک)ہارلیم میں معمولی تکرار پر خاتون نے چاقو کے وار کرکے ملازم کو قتل کردیا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کیا اور اب فرد جرم عائد کردی ۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ  24 سالہ جایا کروز یو ایس پوسٹل سروس سینٹر پر گئی تھی انہیں پارسل بھیجنا تھا ،اس دوران ایک اور گاہک آگیا اس نے بھی آڈر کیا اورملازم  نے وصول کیا جس پر تکرار شروع ہوئی کہ پہلے میں  نےآڈر کیا تھا۔اس دوران خاتون طیش میں آگئی اور پاس رکھا ہوا چاقو باہر نکلا اور ملازم پر وار شروع کردئیے ۔جس سے ملازم کے دھڑ، بازو، کمر اور گردن پر چاقو لگے ۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔یو ایس پوسٹل سروس  نے بیان جاری کیا کہ ملازمین کی حفاظت اور بہبود سے متعلق معاملات کو اولین ترجیح کے طور پر لیتا ہے۔ ہم اس تحقیقات پر نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

This post was originally published on VOSA.