فلوریڈا:فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل پر منگل کے روز جیٹ بلیو کے طیارے نے لینڈنگ کی تو حکام اس وقت پریشان ہو گئے جب انہیں طیارے کے لینڈنگ گئیر سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔لاشیں ملنے پر فورا ایمبولنس بلائی گئی اور گئیر سے چپکی ہوئی لاشیں کو علیحدہ کیا گیا اور ہسپتال منتقل کردیا ۔واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔اس حوالے سے ایئر لائن نے منگل کو بیان جاری کیا اور کہا کہ فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل میں لینڈنگ کے بعد جیٹ بلیو طیارے کے لینڈنگ گیئر کے ڈبے میں دو افراد مردہ پائے گئے اور ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ائیر لائن کا کہنا ہے کہ فلائٹ معمول کے مطابق معائنہ کیا جارہا تھا تو لاشیں مل گئیں ۔لاشیں ملنے پر حکام اور پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور ہم حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔مرنے والے افراد نے کیسے طیارے تک رسائی حاصل کی اور واقعہ کیسے ہوا۔
This post was originally published on VOSA.