گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنے والا شہری گرفتار

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے کولمبیا سرکل میں کنجیسشن پرائسنگ کے خلاف گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق، اس احتجاج کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور نئے کنجیسشن پرائسنگ منصوبے کے خلاف آواز اٹھانا تھا جو گاڑیوں کے شہر کے مخصوص علاقوں میں داخلے پر اضافی چارجز عائد کرنے کا منصوبہ ہے۔ پولیس نے جلد ہی اس شہری کو گاڑی سے نیچے اتار کر گرفتار کر لیا۔ ماہرین کے مطابق ان احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ کنجسٹن پرائسنگ شہریوں پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے اور ا سے شہر کے مختلف حصوں میں آمدورفت بھی مزید مشکل ہو جائے گی۔ پولیس نے گرفتار شہری کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ یہ احتجاج نیو یارک میں جاری کنجسٹن پرائسنگ کی پالیسی پر عوامی ردعمل کا حصہ ہے جس کے تحت شہر میں مخصوص علاقوں میں اضافی ٹریفک فیس وصول کی جائے گی تاکہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

This post was originally published on VOSA.