ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھر بھی جل کر خاکستر

بلی کرسٹل، پیرس ہلٹن سمیت دیگر مشہور شخصیات ایل اے میں لگنے والی آگ کے باعث گھر سے محروم ہوگئے

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی آگ سے  ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں اور ان کے گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔اس حوالے سے ہالی ووڈ شخصیات نے سوشل میدیا پر بھی اپنی کہانیاں شئیر کی ہیں۔آگ سے تقریباً 10 ملین افراد  متاثر ہوئے ہیں۔ سانتا انا کی ہواؤں کے باعث صورت  حال مزید خراب ہوئی اور ہزاروں لوگ اپنے گھر خالی کردئیے اور اپنی جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہو ئے۔آگ نے  ملک کے سب سے امیر ترین محلوں میں سے ایک  پیسیفک پیلیسیڈس  کو بھی نہیں بخشا ۔محل ک آگ کے شعلوں نے لپیٹ میں لیا ہوا تھا  اور فٹ بال کے پانچ میدان بھی  جل رہے تھے ۔آگ میں اتنی شدت تھی کہ  فائر فائٹر پر شعلے لپک رہے تھے اور فائر فائٹر مشکل سے کام کرتے نظر آئے۔ اداکار بلی کرسٹل اور ان کی اہلیہ جینس اپنے پیسیفک پیلیسیڈس کے گھر کو آگ  کو کھو بیٹھے ہیں۔ کرسٹل نے بیان میں کہا کہ اس تباہی کی شدت کو بیان نہیں کر سکتے نہ ہی الفاظ ہیں  اورہمیں اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے لیے دکھ ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے گھر اور کاروبار کو بھی کھو دیا ہے۔ جینس اور میں 1979 سے اپنے گھر میں رہتے تھے۔ ہم نے اپنے بچوں اور پوتوں کی پرورش یہیں کی۔ ہمارے گھر کا ہر انچ پیار سے بھرا ہوا تھا۔ خوبصورت یادیں جسے بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ یقیناً ہمارا دل ٹوٹا ہوا ہے لیکن اپنے بچوں اور دوستوں کی محبت سے مشکل کی گھڑی سے نکل جائیں گئے۔ایل اے میں آگ نے ہالی ووڈ شخصیت ایڈمز بروڈی کا بھی گھر جل گیا۔اس طرح مختلف اداکاروں کے گھر بھی جل گئے ہیں۔ ایل اے کاؤنٹی کے ارد گرد 5 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی  جس سے بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوا۔ کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔کیلیفورنیا میں عملہ ہالی ووڈ ہلز سمیت جنگل کی نئی آگ سے لڑ رہا ہے۔اب تک تقریباً2ہزار مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور لگ بھگ گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہیں۔

This post was originally published on VOSA.