ڈرائیورز شکایت کرتے ہیں کہ ٹول کی ادائیگی کے بغیر گزرنا ممکن نہیں جبکہ بتایا گیا تھا کہ یہاں پر کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے ڈرائیور ٹول ٹیکس (کنجشن)وصولی سے بچنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں یہاں تک کے حکام کی جانب سے ٹول ادائیگی سے مبرا راستوں پر بھی فیس وصؤل کی جارہی ہے جس سے ڈرائیوروں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے اور ڈرائیوروں نے متعلقہ حکام کے پاس شکایات کے انبار لگادئیے ہیں کہ راستے واضع کیے جائیں جہاں پر ٹول ادائیگی لاگو نہیں ہوتی ہے ۔ڈرائیوروں نے کہا ہے کہ 59 ویں سٹریٹ ایڈ کوچ کوئنزبورو برج کا استعمال کرتے ہیں انہیں9ڈالر فیس ادا کیے بغیر مین ہٹن سے کوئنز تک جانا ممکن نہیں ہے اس لیے ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔زیادہ تر ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں فیس زون کے علاقوں میں جانے کا کوئی خواہش نہیں ہے ہم متبادل راستے کو ترجیح دیں گئے۔ڈرائیوروز نے نشاندہی کی ہے کہ اگر آپ مین ہٹن سے جا رہے ہیں اور اس سے اوپر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ ایڈ کوچ کے اوپر سڑک استعمال کرسکتے ہیں یہی ٹول سے بچنے کا واحد ذریعہ ہے ۔تاہم جب آپ کوئنز واپس جاتے ہیں تو پھر ٹول ادا کرنا پڑتا ہے۔سیکنڈ ایونیو پر جنوب کی طرف گاڑی چلانے والے ایک شخص کو کنجشن زون میں داخل ہونے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کے لیے9 ڈالرادا کرنا پڑتے ہیں ۔ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کو یاد رکھنا چائیے کہ ٹول اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ آپ مین ہٹن سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں کتنے عرصے سے ہیں ۔ایم ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ پانچ سال قبل منظور کیا گیا قانون جس نے کنجشن ریلیف زون قائم کیا تھا، جس نے مین ہٹن کے جنوب میں اور 60 ویں اسٹریٹ سمیت، ایف ڈی آر ڈرائیو اور ویسٹ سائڈ ہائی وے کے علاوہ حد مقرر کی تھی یہی ٹول کا مقام ہے ۔
This post was originally published on VOSA.