
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے غیر دستاویزی امیگرینٹس کے درمیان ڈیپورٹیشن اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ چھاپوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کو کم کرنے کے لیے ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔
میئر نے کہا یہ اجلاس خاص طور پر ان کمیونٹیز کے لیے ہے جنہیں حالیہ سیاسی اقدامات کے بعد بے دخلی کا خوف لاحق ہے۔ میئر نے مقامی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی سخت کارروائی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس اجلاس میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔ میئر ایڈمز نے وعدہ کیا کہ نیویارک سٹی پناہ گاہ کا شہر ہے اور یہ کہ مقامی حکومت امیگرینٹس کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول، چرچ، اور دیگر حساس مقامات پر کسی بھی قسم کے چھاپے یا گرفتاریوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگرینٹس کے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے پروگرامز ترتیب دیے جا رہے ہیں، اور قانونی مدد کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ میئر نے یقین دلایا کہ شہر اپنے غیر دستاویزی رہائشیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
This post was originally published on VOSA.