
نیویارک(وییب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز ویلیج میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئینز ولیج میں 209-30 86ویں ڈرائیو کے قریب پیش آیا جہاں نوجوان کو زخمی حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو متعدد گولیاں لگیں تھیں۔ حکام نے زخمی کو فوراْ نارتھ شور یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا، جہاں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ پولیس دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے جن کی عمر 20 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے افراد کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہوں سے معلومات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں خوف کی فضا ہے کیونکہ یہ واقعہ ایک معمولی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس عوام سے درخواست کر رہی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ فوراً اطلاع دیں۔
This post was originally published on VOSA.