اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے استعمال سے بچوں کی جسمانی سرگرمیاں محدود

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کا زیادہ استعمال بچوں کے ہاتھوں کی طاقت میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس سے انہیں پنسل پکڑنے سمیت دیگر اہم سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فونز، ٹیبلٹس اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کا زیادہ استعمال بچوں کی فزیکل سرگرمیوں کو محدود کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ مسئلہ خاص طور پر اُن بچوں میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے جو اسکرین پر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور کھیل کود یا جسمانی ورزش میں کم حصہ لیتے ہیں۔ ہارٹ آف انگلینڈ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ماہرین کے مطابق، بچے اسکول میں اس قابل نہیں رہے کہ وہ انگلیوں کی عضلاتی طاقت کی بنیاد پر لکھنے اور دیگر کام کر سکیں۔ برطانوی ماہر اطفال نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال اور روایتی سرگرمیوں کی کمی جیسے رنگ بھرنا اور ہاتھ سے کھیلنے والی سرگرمیاں اس مسئلے کا سبب بن رہی ہیں۔ ماہرین نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ بچوں کو اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے روکیں اور انہیں کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کریں تاکہ ان کی جسمانی صحت میں بہتری آ سکے۔

This post was originally published on VOSA.