
امریکہ میں ہیوسٹن ایئر پورٹ سے نیویارک جانے والے طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں موجود 104 مسافروں کو با حفاظت فلائٹ سے باہر نکال لیا گیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن ایئر پورٹ پر اڑان بھرتے وقت یونائٹیڈ ایئر لائن کے طیارہ میں آگ لگ گئی۔ یہ طیارہ ہیوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے نیو یارک کے لیے رنوے پر اڑان بھرنے جا رہا تھا تبھی اس کے ایک وِنگ میں آگ لگ گئی۔ طیارہ میں آگ نظر آتے ہی فوراً اسے رنوے پر روکا دیا گیا۔ مسافروں کو طیارہ سے با حفاظت باہر نکالا گیا۔ ہیوسٹن فائر محکمہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ میں 104 مسافر اور عملے کے 5 اراکین سوار تھے۔ نیو یارک ٹائمز نے افسروں کے حوالے سے خبر شائع کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سبھی 104 مسافر سلائیڈ اور سیڑھیوں کا استعمال کرکے طیارہ سے محفوظ رنوے پر اتر گئے۔ انہیں بس سے ٹرمینل لے جایا گیا۔
This post was originally published on VOSA.