
امریکی ریستوران چین وافل ہاؤس نے برڈ فلو کی وبا کے باعث انڈوں پر 0.50 ڈالر اضافی چارج وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وافل ہاؤس کے مطابق، حالیہ دنوں میں پرندوں کی بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق، دسمبر سے اب تک 1.3 کروڑ مرغیاں ضائع یا ذبح کی جا چکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے باعث مرغیوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، جس کا اثر انڈوں کی پیداوار اور قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ وافل ہاؤس نے کہا یہ چارچ عارضی ہے اور حالات بہتر ہونے پر کم یا ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوراک کی صنعت کی بحالی اور برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس وائرس کے کیسز کی جلد شناخت ضروری ہے۔ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے لیبارٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسپتال میں داخل مریض کے برڈ فلو یا موسمی فلو کی تشخیص 24 گھنٹوں میں مکمل کریں۔
This post was originally published on VOSA.